پرتگال کے ساحل پر طوفانی لہریں بپھر گئیں، دو سرفر الیکس بوٹیلہو اور جیٹسکی حادثے کا شکار، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دئیے گئے۔
پرتگال کے ساحلی علاقے نیزرے پر سرفنگ چیلنج کا ایونٹ، دنیا بھر سے دس ٹیمیں شریک ہوئیں۔ طوفانی لہریں کیا بپھریں، سرفرز کی مہارتوں کو مات دے دی۔
جیت کے جذبے سے اِن ایکشن سرفر بے قابو ہوئے اور بے رحم لہروں کی لپیٹ میں آ گئے، میزبان ملک کے الیکس بوٹیلہو اور جیٹسکی حادثے کا شکار ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ خوفناک لہروں نے ایونٹ میں دہشت پھیلا دی، مقابلے سنسنی خیز ہو گئے۔