کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار غیر ملکی دہشت گردوں کے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی درخواست پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ جے آئی ٹی ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز، سپیشل برانچ اور پولیس کے افسران جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔ جے آئی ٹی اپنی معاونت کیلئے کسی بھی ریجن سے مدد لے سکتی ہے۔ مکمل تحقیقات کے بعد 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔