فیملی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز 279  مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

 اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گذشتہ روز مجموعی طورپر 279 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 15اور منشیات کے 88 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ تمام عدالتوں نے کل 552 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے 3منشیات کے20‘ خیبر پختونخواہ میں قتل کے 6 منشیات کے 25‘ سندھ میں قتل کے4 منشیات کے43‘ بلوچستان میں قتل کے2   مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن