اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ کے ذریعے وزارت خارجہ کے توسط سے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کرنے والا گروہ اسلام آباد، لاھور ا ور دیگر علاقوں میں سرگرم ہو گیا ہے۔ سینکڑوں جوان اس جھانسے میں آ کر لاکھوں روپے برباد کر چکے ہیں۔