لاہور(نامہ نگار)نظام المدارس پاکستان کو بورڈ کا درجہ ملنے کے بعد اس کا پہلا اجلاس سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے تحت رجسٹرڈ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی پڑھائیںگے۔اس حوالے سے ماہرین تعلیم سے مل کر ایک جامع نصاب مرتب کر لیا گیاہے۔،ان شاء اللہ نظام المدارس سے فارغ التحصیل طلبہ کو ملنے والی ڈگری نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان کے باہر بھی قابل قبول ہو گی۔ہم مدارس دینییہ کا علمی،تحقیقی،تربیتی تشخص اور وقار بحال کریں گے۔اجلاس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور ، نظام المدارس پاکستان کے صدر علامہ مفتی امداد اللہ قادری،ناظم اعلیٰ مفتی میر آصف اکبراور ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے شرکت کی۔
مدارس کے طلبہ کو عصری تعلیم سے بھی روشناس کرائیں گے:حسن محی الدین
Feb 12, 2021