یوم ظہیر الدین بابر:جامعہ پنجاب کا ازبک طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان

Feb 12, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے دن کی مناسبت سے تصویری نمائش اور کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ازبکستان کے طلباء کے لئے سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔کانفرنس میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمان نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس سے قبل ازبک سفیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد سے ان کے دفتر ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔ معاہدے کے تحت تاشقند سٹیٹ یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا اور مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ کانفرنس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر ،ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر عامرہ رضا ،سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ خالد تیمور،ڈائریکٹر آئی سی ایس ڈاکٹر نوشینہ سلیم،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر سمیرا جواد،چئیرمین شعبہ تاریخ ڈاکٹر محبوب حسین ، ریجنل انٹی گریشن سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں ازبکستان کی ثقافت پر مبنی تصویری نمائش کا بھی انعقادکیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے سفیر ایبک عارف نے کہا کہ ازبکستان کی ثقافت پر پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے فن پاروں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

مزیدخبریں