لاہور(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہو رغربی عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے باغوں کے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے۔لاہور جیسے تاریخی شہر کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔شہر بھر میں جا بجا گندگی،صاف پانی کی عدم فراہمی،سیوریج کا بوسیدہ نظام اور سٹریٹ کرائم نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری صاف پانی کے حصول کیلئے پانی فروخت کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب اور عام آدمی واسا کو پانی کا بل دینے کے باوجود سیوریج کے گندملا مضرصحت پانی پینے اور استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے باسیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
باغوں کے شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا:عبدالعزیز عابد
Feb 12, 2021