گندم کی پیداور بڑھانے کیلئے زرعی آلات سبسڈی دی جارہی ہے‘چوہدری الطاف

ساہوکا(نامہ نگار) گندم کی پیداور میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب محکمہ زراعت قومی منصوبہ کے تحت 50%رعائتی قیمت پر کسانوں کو زرعی آلات فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بوریوالا چوہدری ا لطاف حسین نے کسانوں کے ایک وفد علی محمد خان جملیرا ،محمد یار خان بھٹی ،محمد اقبال انجم ،محمد ریاض چوہان سے ملاقات میں کہا انہوں نے کہا کہ12.5 ایکٹر تک زرعی زمین کے مالک ،ٹھیکیدار،مذارعین جو کہ کم ازکم 50ہارس پاور ٹریکٹر کے مالک ہو ں زرعی آلات کے لئے 20فروری تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن