دو بھائیوں کوڈاکوئوںنے گھیر لیا  مزاحمت پرفائرنگ، شدید زخمی 

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رحیم یارخان کے رہائشی حقیقی بھائی محمد زبیر اور محمد سجاد  کو موٹر سائیکل پرسوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے پاس موجود رقم لوٹنے کی کوشش کی‘ جس پر دونوں بھائیوں نے مزاحمت کی تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے جان سے ماردینے کے لئے ان پر فائرنگ کردی‘ جس کے نتیجہ میں محمد زبیر اور محمد سجاد زخمی ہوگئے‘ جبکہ مسلح ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی تاہم فرار ہونے والے ڈاکوئوں کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن