چین اور بھارت لداخ میں بیگونگ جھیل سے ایک ساتھ پیچھے ہٹنے پر متفق

نئی دہلی ، بیجنگ(کے پی آئی)چین اور  بھارت کی افواج نے لداخ کی پینگونگ سو جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات ہزاروں فوجیوں کو دونوں جانب ایک ساتھ پیچھے ہٹانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کیا کہ دونوں جانب فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی کمانڈروں کی نویں دور کی بات چیت میں جو اتفاق ہوا تھا، اسی کے مطابق بدھ سے فرنٹ لائن سے فوجیوں کو ایک ساتھ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ انڈیا دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پوری طرح عمل کرے گا تاکہ فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل خوش اسلوبی سے شروع ہو سکے۔کے پی آئی  کے مطابق  بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں پینگونگ سو جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات  فوجیوں کو  پیچھے ہٹانے  پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...