لاڑکانہ، اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ہم 26 فروری کو لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں۔ وہ لاڑکانہ میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں دستار فضیلت کانفرنس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ معاملات بگڑ چکے، معیشت تباہ ہے۔انہوں نے مدارس کے حوالے سے وفاقی پالیسی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران مدارس کے گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں، وفاق المدارس نے اگر کچھ نہ کیا تو جے یو آئی خود مدارس کی حفاظت کرے گی۔ حفاظ کرام کی دستار بندی کروائی۔ جبکہ فارغ التحصیل ہونے والا طلباء کرام کو اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔