اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں،پتے وقت پر شوکئے جائینگے :سعد رفیق  

 لاہور (صباح نیوز)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں،پتے وقت پر شوکریںگے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنے بلیک ہول نظر نہیں آتے، جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن