وزیر اعظم کے مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کرنے کی ہدایت 

لاہور( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 13 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کرنے کی ہدایت کر دی ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت تمام فریقین نے تحریری جواب داخل کروا دئیے ۔درخواست گزارنے موقف اپنایا ۔وزیر اعظم کے دہری شہریت کے حامل مشیران خاص ریاست پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں۔ استدعاہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق دائود، امین اسلم، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر بابر اعوان ،محمد شہزاد ارباب، مرزا شہزاد اکبر، سید شہزاد قاسم، ڈاکٹر ظفر مرزا ،معید یوسف ،زلفی بخاری، ندیم بابر، ڈاکٹر ثانیہ نشر، شہباز گل اور تانیہ ایس اردس کو عہدوں سے ہٹایا جائے اورآرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت منتخب اراکین اسمبلی کو وفاقی وزراکے عہدوں پر تعینات کرنے کاحکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن