مسلسل دوسرے روز1 ارب سے زائد شئیرز کا کروبار ہوا

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ تین روز سے کاروبارحصص میںجاری مندی چوتھے روزجمعرات کومزید شدت اختیار کرگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید588.77 پوائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ دوسری جانب مسلسل دوسرے روز بھی 1ارب سے زائد شیئر ز کا کاروبار ہوا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ، اس سے قبل 2004 میں ایک ارب 12کروڑ 20لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ ادھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباؤ کے باعث75.42فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب 18ارب 85لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت11.15 فیصد زائدرہا۔جمعرات کو ایک ارب 12کروڑ48لاکھ21ہزار205شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز بدھ کوایک ارب ایک کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 450حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میںمندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب 18ارب 85لاکھ 57ہزار717 روپے گھٹ کر82 کھرب 81 ارب25کروڑ73لاکھ28ہزار608 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 46937پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںسینیٹ الیکشن اور اپوزیشن لانگ مارچ کے حوالے سے سیاسی لحاظ سے غیر یقینی ملکی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب مندی کا رجحان لوٹ آیا اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45964پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیابعد میں ریکوری آنے سے 46ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحا ن غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس588.77 پوائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں415کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ313میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن