لاہور (نامہ نگار) ملک میں نظام بدلنے کا وقت آ گیا ہے معاشرے کے محروم طبقے کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے انکی تقدیر بدلی جائے کلمے کی زمین پر کلمے کا نظام نافذ کر کے ہی حالات بدلیں گے پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل) کے قیام کا بنیادی مقصد کلمے کا نظام لا کر دنا میں پاکستان کا تشخص بحال کرنا ہے۔ یہ نظام ہمیںسو فیصد تعلیم، ہنر، روزگار اور خوشحالی کی ضمانت دیتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان محافظ پارٹی ڈاکٹر محمد سلیم راؤ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل) کے سربراہ نے کہا کہ ناعاقبت اندیشی، مصلحت و اقرباپروری اور رشوت خوری نے ملک کے کلیدی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ہم اسلام کے سنہری اصولوں سے دور ہٹتے جا رہے ہیں ملک میں کرپشن اور چور بازاری کے باعث عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے چند لاکھ افراد ملک کے سیاہ سفید کے مالک بن بیٹھے ہیں۔
کلمے کا نظام نافذ کر کے ہی حالات بدلیں گے: ڈاکٹر سلیم
Feb 12, 2021