کراچی (کامرس رپورٹر)ضیا اعجاز ، گروپ ایکزیکیٹو برانچ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل یو بی ایل اور ڈاکٹر محمد عاصم یوسف ، قائم مقام سی ای او شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر دونوں اداروں کے مابین ایک معاہدے پر دستخط لیے گئے جس کے تحت یو بی ایل ڈیبٹ اینڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈر ملک بھر میں 200 SKMCH اور RC سہولیات پر 20 فیصد تک کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔UBL نے حال ہی میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر (SKMCH & RC) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے یو بی ایل ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈر ملک بھر میں سہولیات پر 20 فیصد تک فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس معاہدے پر لاہور میں گروپ ایگزیکٹو برانچ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل یو بی ایل ضیاء اعجاز اور ڈاکٹر محمد عاصم یوسف ، سی ای او (قائم مقام) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر (ایس کے ایم سی ایچ اور آر سی) نے دستخط کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شوکت خانم کے لئے یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ ایسے سرکردہ انسٹی ٹیوٹ کمیونٹی کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اس طرح کے اشتراک کے ساتھ ، ہم امید کرتے ہیں کہ معیاری آؤٹ پیشنٹ اور تشخیصی خدمات تک رسائی بڑھا ئی جاسکے گی۔ ضیا اعجاز نے کہا کہ "یو بی ایل ، ایک اچھے کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں برانڈز کے ساتھ شراکت کرے۔ تاکہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرے۔ اس اتحاد کے ساتھ ، ہم اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔