تھائی لینڈ ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کیلئے کروناوائرس کی چینی ویکسین استعمال کرے گا،میڈیا

بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ قومی ویکسی نیشن پروگرام شروع کرنے کیلئے چین کی سائنوویک نوول کروناوائرس ویکسین استعمال کرے گاجس کا ہدف ملک کے تقریبا2تہائی اہل لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ تھائی لینڈ رواں ماہ کے آخرمیں پہلی کھیپ پہنچنے پرچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیگا۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیربرائے عوامی صحت آنوٹین چارن ویراکل نے ایک پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ تھائی لینڈ کو سائنوویک نوول کروناوائرس ویکسین کی ایک کھیپ فروری اوراپریل کے درمیان پہنچا دی جائے گی۔بیماری پر قابو پانے والے شعبہ کے ڈائریکٹرجنرل اوپاس کانکا وِن فونگ نے کہاکہ طبی اہلکار،ضعیف افراد، دائمی بیماراورنقل مکانی کرنے والے مز دوروں کو پہلے ویکسین لگوانے والے لوگوں کے گروہ میں شامل کیا جائے گا۔ڈائریکٹرجنرل کے مطابق تھائی لینڈ کواستعمال کیلئے یورپ سے آسٹرازینیکا کی ایک کھیپ رواں سال کے آخر میں پہنچائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن