قومی اسمبلی اور فریڈرک، البرٹ اسٹیفنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی اور فریڈرک، البرٹ اسٹیفنگ (ایف ای ایس) پاکستان آفس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب قومی اسمبلی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے پاک  چین اقتصادی راہداری(سی پیک) شیر علی ارباب بھی موجود تھے۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ملک کے بہترین مفاد میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ سی پیک کے ذریعے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا  اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ملک بھر میں سی پیک سے متعلق منصوبوں کی افادیت بڑھانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرے گی۔کنٹری ڈائریکٹر ایف ای ایس نے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کی اہمیت کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن