کبیروالا(نامہ نگار ) دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے ممبر مجلس شوریٰ ،سابق ڈائریکٹر کواپڑیٹو سوسائٹیز، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورسیکرٹری گڈگورننس برائے پنجاب ضلع خانیوال سردار شہباز احمد خاں سیال ایڈووکیٹ ،سجاد احمد خان سیال،سردار ریاض احمد خان سیال،سردار احمد خان سیال عرف منا سیال،سردار اعجاز احمد خان کے والد محمد احمد خان سیال مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں ۔مرحوم کی نمازجنازہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا میں ادا کی گئی ،ناظم تعلیمات وممبر ڈویژنل امن کمیٹی مولانا مفتی حامد حسن نے نمازجنازہ پڑھائی۔نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام،صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،ممبر صوبائی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،سید عابد امام،سید محمد علی دوست گردیزی ،سید محمد باقر سلطان گردیزی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات ومغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔