کراچی(نیوزرپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے 14فروی کا پر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اور قانونی حق ہے سندھ بھر میں چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے آنے والوں پر 80کے قریب درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق مجالس اور جلوسوں کے انعقاد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔