ملتان(سپیشل رپورٹر)ریلوے ڈی ایس آفس کے آفس سپرٹننڈنٹ نے11نومبر2020کا آفس آڈر ڈی ایس آفس کے گیٹ پر چسپاں کردیا آفس آڈر چسپاں کئے جانے کے بعد ڈویژن بھر میں ملازمین کے ڈی ایس آفس میں داخلے پرپابندی کی افواہ پھیل گئی بتایا جاتا ہے کہ آفس آڈر میں آپریشنل سٹاف سے کہا گیا تھا کہ دوران ڈیوٹی آپریشنل امور کو چھوڑ انہ جائے ڈی ایس آفس آنے والے ملازم متبادل انتظام کریں اس سلسلہ میں آفس سپرٹننڈنٹ کا کہنا ہے کہ چھٹی سے کچھ دیر قبل کوئی نامعلوم شخص ان کی ٹیبل پر نوٹیفکیشن رکھ گیا تھا انہوں نے تاریخ پڑھے بغیر اس چسپاں کروادیا۔ریلوے انتظامیہ نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
11نومبر2020کا آفس آرڈر ڈی ایس آفس ریلوے کے گیٹ پر چسپاں‘ آپریشنل سٹاف کے دفتر میں داخلے پرپابندی کی افواہ
Feb 12, 2021