کراچی ( نیوز رپورٹر) گجر نالوں کی صفائی کے نام پر لیز مکانات پر نشانات لگاکر اور مسمار کرنے کیلئے جو حربے استعمال کرنا چارہی ہے یہ سراسر عدالت کی حکم عدولی کی مرتکب ہوگی وفاقی و صوبائی حکومت سخت نوٹس لینا وقت کی ضرورت ہے یہ باتیں پاکستان شوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان نے علاقے کے مکینوں سے کیں انہوں نے تمام تر عدالتی احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجر نالہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔ KMC کے لیز مکانات پر بھی نشانات لگائے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ۔ اور ایک غریب خاتون بھی صدمے سے انتقال کرگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر زمین درکار ہے تو وہ معاوضہ دے کر یہ زمین حاصل کرے ۔ اس سلسلے میں ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آکر خود موقع کا معائنہ کریں اور افسران کو غیر قانونی اقدامات سے روکیں اور یہ جگہ قانونی طریقے سے حاصل کرنے کے اقدمات کریں۔