سیدنا صدیق اکبر کے درد میں  قرآن و سنت کا راج تھا۔مفتی وسیم ضیائی 

کراچی(نیوز رپورٹر)برکاتی فائونڈیشن کے تحت نیو کراچی میں عظمت صدیق اکبر کانفرنس سے مدارس البرکات کے ناظم اعلیٰ رونق اہلسنت استاد العلماء مفتی وسیم ضیائی،علامہ پیر اکمل رضا قادری،مولانا اظہر قادری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام علہیم السلام کے بعد انسانوں میں سب سے افضل شخصیت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں جن کو قرآن کریم میں اللہ نے سچائی بیان کرنا اور حق و سچ کا پیکرقرار دیا جنہیں نبی کریم ﷺ نے اپنی حیات ظاہری میںہی مسلمانوں کی امامت تفویض فرمائی جنہیں جنت کے سبھی دروازوں سے داخل ہونے کی دعوت دی جائیگی وہ جس نے اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ پر اس قدر احسان کئے کہ خود رسو ل اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان کے احسانات کا بدلہ خود اللہ تعالیٰ چکائے گا کیونکہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نہ صرف اسلام کی تبلیغ کی بلکہ دین اسلام کی مدد و نصرت کیلئے کھلے دل سے اپنا ذاتی مال بھی خرچ کیا مظلوم و مساکین مسلمانوں کی جو مالی امداد آپ نے کی اس دورمیں کسی نہ کی آپ اعلیٰ درجہ کے سخی اور نہایت ہی وسیع ظرف رکھتے تھے آپ اپنی عادات و اطوار میں بھی مسلمانوں کے سچے معین تھے آپ اہل بیت مصطفی ﷺ سے بالخصوص حسنین کریمین سے بہت محبت فرمایا کرتے تھے اورمحبت احترام سے اپنے کندوں پر اٹھایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں نبی کریم ﷺ کے اہلیبت کے معاملے میں آپ ﷺ کا لحاظ و احترام ملحوظ رکھو اور مزید فرمایا کہ مجھے اپنی قرابت سے آپ ﷺ کی قرابت زیادہ عزیز ہے مفتی وسیم ضیائی نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر نے ایسا نظام قائم کیا جس میں اسلام کی پاسداری اور قرآن و سنت کا راج تھاعقیدہ ختم نبوتﷺ کی بنیاد پر دین اسلام کی عمارت قائم ہے یار غار حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام پر بے شمار احسانات ہیں رہنمائوں نے مزید کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے ایمان کی دولت سے مالا مال ہونے کے بعد آپ نے اپنی تمام دولت بمعہ جان اور اولاد سب کچھ دین حق کی راہ میں وقف کردیا آپ ہمیشہ فقراء مساکین کی دستگیری و مہمان نوازی فرماتے آپ کو حضور پاکﷺ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے ہجرت کرنے کا شرف حاصل ہوا اور آپ نے ایام خلافت میں مدینہ منورہ کو اسلامی و سیاسی نظام کا مرکز بنایا بعد ازکانفرنس امام احمد رضا اکیڈمی کے فارغ التحصیل حفظ القرآن و ناظرہ کے طلباء کو سندیں دی گئی جبکہ امام احمد رضا اکیڈمی کی جانب سے استاد العلماء مفتی وسیم ضیائی کو نمایاں دینی خدمات انجام دینے پر شیلڈ پیش کی گئی جبکہ مولانا طاہر قادری کو بھی شیلڈ دی گئی۔اس موقع پر صاحبزادہ بلال سلیم قادری ،مولانا اظہر قادری،مولانا اقبال قادری،محمد صادق اعوان،مولانا بدیع الرحمن،مولانا سلیم ربانی،مولانا جاوید، احمد الحق اور دیگر علماء و مشائخ نے خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن