چولستان ڈیزرٹ ریلی کے اکثر شرکا  ایڈونچر کے شوقین ہیں: شیخ اعجاز  

ملتان(سپورٹس رپورٹر)  چولستان ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کرنے والے زیادہ ترکھلاڑی ایڈونچر کے شوقین ہیں اور ان کو پیچ داراور ٹیلوں پر مشتمل روٹ زیادہ پسند ہے۔آبزرویشن پوسٹیں قائم کرنے سے شارٹ کٹ لگانا ممکن نہیں رہتا۔ان باتوں کا اظہار ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ڈی جی خان آفس کے انچارج / ٹورازم آفیسر اور گزشتہ16سالوں سے چولستان جیپ ریلی کا روٹ تیارکرنے والے شیخ محمد اعجاز نے میڈیاسے بات چیت کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں روٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اسی روٹ پر ہی کھلاڑی گاڑیاںبھگاتے ہیں اور بھرپور ایڈونچر سے لطف انداز ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن