پڈعیدن (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز عبدالغفور داھمرا انجنیئر ایریگیشن نصرت کینال ڈویڑن عطاء محمد،ایس ڈی او ایریگیشن سب ڈویڑن پڈعیدن علی نواز ابڑو ایس ایچ او انکروچمنٹ اسماعیل زرداری ایس ایچ او دریاخان مری مجیب الرحمٰن ناریجو کی سربراہی میں نصرت کینال کے دونوں اطراف سرکاری املاک پر قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا،جس میں پنھل خان لند،اقبال لند،چترومل،کرشن مل،جوہرلعل،فلجی رامچند،پورلعل ،اشوک مل ،سمیت 15 سے زائد گھروں 20 سے زائد دوکانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گرایا گیا،توڑ پھوڑ کے خلاف قابضین عورتوں مردوں اور بچوں نے بھرپور احتجاج کیا مظاہرین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہم محنت کشوں غریبوں کے گھر دکانیں مسمار کرکے ہمیں بے گھر کر دیا گیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم غریبوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے دوسری طرف بااثر افراد سے انکروچمنٹ روینیو ایریگیشن عملہ بھاری رشوت لے کر فارملٹی پوری کررہا ہے۔