لاہور (نمائندہ سپورٹس+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست میں چمک کے موجود راجکماری اور سندھ کے شہزادے کے دونوں ابو ہیں۔ 80ء اور 90ء کی دہائی میں ان ابوؤں نے نوٹوں کے ذریعے ووٹوں کی بولیاں لگائیں اور یہ کرپٹ ٹولہ سینٹ الیکشن میں ایک بار پھر منڈیاں لگانے کیلئے سرگرم ہے ۔دریں اثناء فردوس عاشق اعوان نے فضل الرحمن کو سیاست کا بارہواں کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کے ذمہ باہر بیٹھ کر گیندیں پکڑنا اور ٹہلنا ہوتا ہے۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل یا سیاست ہر جگہ عمران خان ہی ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیل کے میدان آباد ہونے پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ سے محبت اور جنون کا کسی ملک سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
سیاست میں چمک کے موجد جعلی راجکماری‘ شہزادے کے ابو ہیں: فردوس عاشق
Feb 12, 2021