منشیات برآمدگی کیس ، ملزم کو الزام ثابت ہونے پرسزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ

Feb 12, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے اے این ایف کے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو الزام ثابت ہونے پرسزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اے این ایف نے گزشتہ سال10دسمبر کواسلام آباد ائر پورٹ کی پارکنگ سے گاڑی میں سوارمحمد امین کے خلاف 21کلو گرام ہیروئن برآمدگی کامقدمہ درج کیا تھا ٹرائل مکمل ہونے پر جمعرات کو فاضل عدالت نے ملزم کو سزاء سنادی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید2سال قید بھگتنا ہو گی ۔ 

مزیدخبریں