لاہور( نیوز رپورٹر ) فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام ہماری زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے ،اس کلام میں صرف امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس ہوتا ہے اور اس میں اپنی ذات کی نفی کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور یہی انسانیت کی معراج ہے۔ جن گلوکاروں نے بھی صوفیانہ کلام کی شاعری کوئی معمولی شاعری نہیں ہوتی اور اسے وہی سمجھ سکتا ہے جو اس کے ایک ایک لفظ پر دل سے غور کرتا ہے۔ صوفیانہ کلام پڑھ کر ہمیشہ تسکین محسوس کرتا ہوں ۔