لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے حوالے کیمروں سے مانیٹرنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی شہر بھر کی مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ میچز کی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے اس سلسلے میں 500سے زائد کیمروں سے ہوٹل سے سٹیڈیم، سٹیڈیم روٹس اور سٹیڈیم کے اندر اتھارٹی کے کیمروں سے خصوصی مانیٹر نگ کی جار ہی ہے۔150سے زائد پولیس کیمونیکیشن آفیسرزپی پی آئی سی تھری سنٹر سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں کے کیمروں کیساتھ بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ پہلے میچ کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی سپرویژن میں 6 ڈویژنل افسران،16 ایس ڈی پی اوز، 55 ایس ایچ اوز، 294 اپرسب آرڈینٹس جبکہ پولیس کی 130ریزورز تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ 86 ڈولفن موٹرسائیکلسٹ اور 40 پیرو وہیکلز بھی موثر پٹرولنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ٹی ٹونٹی سیریز ‘سیف سٹیز کے 500کیمروں کی مددسے مانیٹرنگ
Feb 12, 2021