احتساب عدالت میں سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثا ر مورائی کے کیس کی سماعت

Feb 12, 2021

کراچی (وقائع نگار)احتساب عدالت کراچی میں سابق چئیرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ،جیل حکام نے ملزم نثار مورائی کو عدالت پہنچا یا جبکہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیاگیا،ریفرنس کے شریک ملزم حاجی ولی محمد پیش نہیں ہوسکے، ولی محمدکے بیٹے نے عدالت سے اپیل کی کہ میرے والد کی طبعیت خراب ہے وہ پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کردی جبکہ نیب نے ریفرنس میں 32 گواہاں کے نام شامل کیے اورچھ گواہاں کے نام نیب نے واپس لے لئے تھے ،ریفرنس میں 26 گواہاں کے بیانات قلم بند کئے گئے ہیں جبکہ نیب حکام کے مطابق ملزمان پر فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے ۔

مزیدخبریں