شیخ آفتاب، چوہدری تنویر کیخلاف انتقامی کا رروائیاں قابل مذمت،  عمر فاروق 

Feb 12, 2021

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)اٹک کے علا قو ں میںسابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمدکے پیٹرول پمپ کوسیل کرنے اوران کے پلازے کوگرانے کی غیرقانونی کاروائیوںکے بعدراولپنڈی میںچوہد ری تنویرکے کمرشل پلازوںکوگرانے کے اقدامات ماسوائے سیاسی انتقامی کاروائی کے اورکچھ نہیں،ہم ایسے تمام حکومتی اورانتظامی مشینری کے اقدامات کی پرزورمذمت کرتے ہیں،اوراس بات کاواضح ا علا ن کرتے ہیں،کہ موجودہ حکومت کی اس نوعیت کی کارروائیاںمیاںنوازشریف کے شیدائیوںکواپنی سیاسی وابستگی سے کسی طرح بھی آگے پیچھے نہیں کر سکتیں،ہم پہلے سے کہیںزیادہ مضبوطی کے ساتھ میا ںنوازشریف کے مشن کی تکمیل کیلئے جانی مالی قربانی پیش کرینگے،ان خیالات کااظہارسابق ایم پی اے ٹیکسلااورمسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی ملک عمرفاروق نے سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد سے اظہارہمدردی پرمبنی ملاقات کے بعدصحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ شیخ آفتا ب احمداورچوہدری تنویراحمدکے بیٹوںکاعزم پہلے سے کہیںزیادہ بلندہے،اوران کاکہناہے کہ ہم حکو متی  انتقامی کاروائیوںسے خوفزدہ ہونے والے نہیں ،اوراپنی قیادت کے ساتھ کسی صورت بھی بے وفائی نہیںکرینگے،حاجی عمرفاروق نے کہاکہ اس طرح کے حکومتی ہتھکنڈے حکمرانوںکی گھبراہٹ کاواضح ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں