لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانا آسان نہیں : فضل الرحمن 

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، موجودہ حکمران مدارس کا گلشن اجاڑنا چاہتے ہیں لیکن ہم وہ لوہے کے چنے ہیں جنہیں چبانا آسان نہیں،انہوں نے کہاکہ ہم 26 فروری کو لانگ مارچ کے لئے تیار ہیںوہ لاڑکانہ میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں دستار فضیلت کانفرنس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک تاریخ کے کرب ناک دور سے گزر رہا ہے معاملات بگڑ چکے معیشت تباہ ہے، غریب سے اپنے بچوں کی بھوک پیاس دیکھی نہیں جاتی ایسے حالات میں جے یو آئی باطل حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہہ رہی ہے اور قوم کے لئے امید کی کرن بننا چاہتی ہے، انہوں نے مدارس کے حوالے سے وفاقی پالیسی ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران مدارس کے گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں، وفاق المدارس نے اگر کچھ نہ کیا تو جے یو آئی خود مدارس کی حفاظت کرے گی، انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں بھی مدارس کے لئے بورڈز بنائے گئے اب بھی موجودہ حکمران مدارس کے نام پر عمارتیں تو بنا لیں گے لیکن وہاں طلبہ کہاں سے لائیں گے، مولانا کا کہنا تھا کہ سرکاری جامعات کے طلباء کو تو سرکاری نوکری دے نہیں سکتے؟ انہیں مدارس کے طلبہ کی نوکریوں کی فکر کہاں سے پڑ گئی انہوں نے کہا کہ ہم ہمت کریں تو ان کا باپ بھی مدارس کا بال بیکا نہیں کر سکتا ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جائیں گے، اب وقت آ گیا 26 کو لانگ مارچ کے لئے تیار ہیں ہم یہ چیلنج قبول کرتے ہیں ظالم ناجائز حکمرانوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے پشت پنائی کرنے والے اداروں سے بھی کہتا ہوں کہ سب کو ان کی مرضی کے مطابق چلنے دیں، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے 5 مفتیان، 24 علماء اور 48 حفاظ کرام کی دستاربندی کروائی جبکہ فارغ التحصیل ہونے والا طلباء کرام اسناد اور انعامات تقسیم کیے، اس موقع جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا ناصر خالد محمود سومرو، مولانا محمد علی فاروقی، مولانا طاہر خالد محمود سومرو، مولانا طارق خالد محمود سومرو مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، محمد اسلم غوری، درگاہ بیر شریف مولانا مجیب الرحمان قریشی، مولانا میر محمد میرک، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی، محبت علی کھوڑو، مولانا عبداللہ مہر، شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید کبر، سید نثار احمد شاہ ہالانی شریف، نعت خوان حاجی امداد اللہ فلپوٹو، مولانا حمید اللہ سیال سمیت بڑی تعداد میں میں رہنما و کارکنان موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن