میری حویلی واگزار کرائی جائے اور کرایہ دلوایا جائے، غلام محمد کی دہائی 

 جنڈ( نامہ نگار) گذشتہ روز غلام محمد ولد محمد عبدالرحیم سکنہ سگھری تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے پریس کلب جنڈ آکر مقامی صحافیوں کو بتایا کہ مجھ غریب کی حویلی تعمیرشدہ مکانات سال 1979میں گورنمنٹ پرائمری سکول سگھری کیلئے ماہانہ کرایہ پر لی گئی اور کہا گیا تھا کہ آپکے مکانات ملحقہ اراضی پر سکول کی ذاتی عمارت تعمیر کئے جانے کے بعد خالی کرکے سکول کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائیگا اسو قت تک آپ کو مقررہ کرایہ ہر ماہ کی 5تاریخ تک ادا کردیا جاتا رہیگا مگر بعد ازاں کچھ ماہ بعدکرایہ ہر ماہ ادا کرنے کے بجائے آپ کو سال بعد یکمشت ادا کیا جائیگا مگر گذشتہ سالوں سے مجھ غریب کو نہ کرایا دیا جارہا اور نہ ہی میری حویلی مذکورہ کو خالی کرکے مجھے واپس کی جارہی ہے سائل نے ضلعی افسران کو مختلف تواریخ میں متعدد درخواستیں دیں مگر کسی نے سائل کی شنوائی نہ کی اور کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے محکمہ تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول سگھری کے ذمہ بقایا ہیں جن کی ادائیگی نہ کرائی گئی اب مجھے صرف پاک عدلیہ سے ہی امید ہے جو انشاء اللہ مجھے انصاف فراہم کرے گی کیونکہ اب مجھے کسی بھی مقامی وضلعی افسران سے خیر کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ہے.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...