لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے برآمدی شعبہ کے ریفنڈز کی جلد ادائیگی کیلئے آٹومیٹک سسٹم متعارف کرانے پر زور دیا ہے حکومت کی جانب سے ریفنڈز بروقت ادا نہ ہونے سے برآمد کنندگان سرمایہ کی کمی کا شکار ہیں جس سے کاروباری شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔ زونل چیئرمین ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ برآمدی شعبہ کو اس کا ریفنڈ جلد اور بروقت ملنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے تسلسل پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ برآمدی صنعتوں کو زیر و ریٹڈ سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ برآمدات کا موجودہ حجم تسلی بخش نہیں ہے پاکستانی برآمدات بنگلہ دیش اور ویتنام سے بھی کم ہیں برآمد کنندگان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اور ان کو مراعات دی جائیں ان کے رکے ہوئے اربوں روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی فی الفور کی جائے اور ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ ایکسپورٹر کے ریفنڈز کی ادائیگی جلد ہوسکے تاکہ ایکسپورٹر ز سرمائے کی کمی کا شکار نہ ہوں اور دلجمعی سے ملکی برآمدات میںاضافہ کرکے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرسکیں۔
ریفنڈزمیں تاخیر‘برآمد کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار ہیں :ادیب اقبال شیخ
Feb 12, 2021