گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکوکے چیف ایگزیکٹوجام محمد ایوب نے کہا ہے کسی بھی کمپنی کے ترقی کے اہداف کا حصول انتظامیہ اورکارکنوں کے ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے۔ لہذا لیبر کی فلاح کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں گیپکو انتظامیہ اور پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین (سی بی اے) کے عہدیدران کے درمیان ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین (سی بی اے) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خاں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن محمد عابد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایچ آر غلام رسول،سی بی اے کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں، ریجنل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق جٹھول دیگر یونین عہدیدران میاں عطاء الرحمن، نوید عامر، محمد طارق جاوید،محمد افضل باجوہ ودیگر بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کمپنی کی ترقی اور لیبر کی فلاح اولین ترجیح ہے ملازمین کے مسائل حل کر کے قلبی سکون ملتا ہے لہذا گیپکو کارکناں کے حقوق کی پاسداری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
لیبر کی فلاح کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے: چیف ایگزیکٹو گیپکو
Feb 12, 2021