پاک بحریہ نے امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام دیتے ہوئے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 کا انعقاد کیا ہے جس کے سلسلے میں کراچی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف بحری مشق امن 2021 میں شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کے آغاز میں 25ویں جنگی بحری بیڑے کے کمانڈر کموڈور امتیاز علی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔مشق میں تقریبا 45 ممالک کے نمائندگان اپنے بحری اثاثوں، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہوئے۔تقریب میں 7 دوست ممالک کی شخصیات گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئیں۔بحری مشق امن 2021 کا مقصد شریک ممالک کے مابین ہم آہنگی اور امن کا فروغ ہے، کثیر الملکی مشق کا سلوگن امن کے لئے متحد ہے۔مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔کثیر القومی بحری مشقیں امن 2021 ،16 فروری تک جاری رہیں گی۔
پاک بحریہ کی ساتویں کثیر القومی مشق امن 2021، کراچی میں پرچم کشائی
Feb 12, 2021 | 12:06