عظیم مقاصد کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوان قوم کےقابل فخر سپوت ہیں،شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پربے حددکھ ہے، دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوان قوم کےقابل فخر سپوت ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے شہدا کے اہل خانہ کے صبر واستقلال وجرات کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کوختم کر کے دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن