آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیے

قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیپلزپارٹی کے رہنماں کیخلاف کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں پی پی کے3رہنماں نے نیب کراچی کے دفتر میں بیانات ریکارڈ کرائے۔ آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیے۔ سراج درانی سے نیب ٹیم نے سب سے زیادہ 2گھنٹے تک سوالات کیے، تحقیقاتی ٹیم نے سراج درانی کو30سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی دے دیا۔اسپیکرسندھ اسمبلی کو سوالوں کے جوابات20روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔قومی احتساب بیورو نے شرجیل میمن سے 45منٹ جبکہ نبیل گبول سے30منٹ تک پوچھ گچھ کی۔ شرجیل میمن سے محکمہ اطلاعات میں بھرتی سے متعلق پوچھا گیا۔نبیل گبول سے لیاری یونیورسٹی کے حوالے سے سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے جوابات دیے۔خیال رہے کہ نیب پی پی کے تینوں رہنماں سے مختلف کیسز میں تحقیقات کررہا ہے۔ محکمہ اطلاعات کیس میں وزیراعلی نیب دفتر میں 2ماہ قبل پیش ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن