لاہور( کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر فیلڈ پنجاب پر 60لاکھ روپے کا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا۔ ایف بی آر ود ہولڈنگ زون کی جانب سے ڈی جی ایگریکلچرفیلڈ پنجاب کا 2018ءکے آڈٹ کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر مطمئن نہ کیا جا سکا۔