تاجکستان زلزلے کامرکز،اسلام آباد, لاہور سمیت ملک کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، عارف والا، ملتان، سرگودھا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مردان، شمالی وزیرستان،  سوات اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مظفر آباد اور میرپور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے

مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ زلزلہ 80 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے شدیدجھٹکےمحسوس کئے جانے کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ  رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ریسکیو 1122،انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ہمہ وقت صورتحال پر نظر رکھیں اور صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب نے ہدایات کی ہیں کہ زلزلے کے علاقوں سے رپورٹس لے کر وزیراعلی آفس بھجوائی جائیں۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کی جائے ۔ ہنگامی حالات اور حادثات کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ادارہ ریسکیو1122کے ڈائریکٹرجنرل کی جانب سے بھی محکمہ کو 24گھنٹے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمپٹنے کے لئےالرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن