اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 9.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 122.72 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں کینیڈاکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 4.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کینیڈا کی براہِ راست سرمایہ کاری میں 122فیصد اضافہ
Feb 12, 2022