حکومت نے گردشی قرضہ کم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

Feb 12, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)یکم جولائی 2023 سے سالانہ بنیادی ٹیرف میں 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ جون 2023 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 950 ارب روپے کمی لائی جائے گی۔یہ بات توانائی کمیٹی کے اجلاس میںپیش کی گئی رپورٹ میں بتائی گئی ہے جس کے مطابق دسمبر 2021 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2476 ارب روپے رہا، جون  2022 تک گردشی قرضہ  2280 ارب روپے تک لایا جائے گا، جون 2023 تک گردشی قرض 1526 ارب روپے تک لایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق 63 پیسے اضافہ سے جون 2023 تک 85 ارب روپے حاصل ہوں گے، بنیادی ٹیرف میں 2 روپے17 پیسے اضافے سے سالانہ 207 ارب روپے حاصل ہوں گے۔اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی کیلئے لائن لاسز میں کمی بھی لائی جائے گی اور ریوینیو میں اضافے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں