پورٹیج (اے پی پی)امریکی فارما سیٹیکل کمپنی فائزر نے کورونا کووڈ 19ویکسین کی فروخت سے 2021 میں 81.3 بلین ڈالر کمائے،یہ فائزر کی 2020ء میں ہونے والی آمدنی سے تقریبا دوگنا ہے۔ تخمینہ کاروں کے مطابق رواں سال ان کی آمدنی تقریبا 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔فائزر بائیواین ٹیک کی کووڈ انیس ویکسین دنیا کے 165 ممالک کو مہیا کی جا رہی ہے،رواں سال فائزر ویکسین کی 4 ارب خوراکیں بنائے گا۔