راولپنڈی کی مساجد سے ملحقہ علاقوں،قبرستانوں میں صفائی کر ادی گئی

Feb 12, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی مساجد سے ملحقہ علاقوں کی بھرپور صفائی کی اور چونے سے نشانات لگائے گئے،ساتھ ہی مختلف قبرستانوں میں بھی صفائی کر ادی گئی،شہر میں مینوئل سوئیپنگ اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا کام مسلسل جاری ہے،دو،دو روز ہر یونین کونسل میں بھرپور صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے،کنٹینرز کی مرمت بھی اس ماہ صفائی مہم کا اہم حصہ ہے،ساتھ ہی سڑکوں کی مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ اور میٹرو سٹیشنز کی خصوصی صفائی و دھلائی کی جارہی ہے،صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن ایند کمیونیکیشن ٹیم نے جمعہ کی مناسبت سے مختلف یو سیز کی مساجد میں جا کر امام صاحبان سے ملاقات کر کے ماہ صفائی کا پیغام پہنچایا اور ان سے اپیل کی کہ صفائی کا پیغام اپنے خطاب کے زریعے نمازیوں تک پہنچائیں،مساجد میں نمازیوں تک صفائی مہم کا پیغام پہنچایا،جمعہ کے اجتماعات کے بعد نمازیوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے، اور اپنے گھروں کی طرح شہر میں صفائی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی صفائی مہم میں شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے شہریوں کا تعاون مہم کی کامیابی میں مددگار ثابت ہو گا،یہ آگاہی مہم میٹرو بس سٹیشنز بھی کی گئی، سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے کمرشل مارکیٹ میں تفصیلی آگاہی مہم میں پوری مارکیٹ کے دکانداروں میں پمفلٹس تقسیم کئے،انہیں مارکیٹ میں صفائی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دکانوں کا کچرا،کوڑا کرکٹ مارکیٹ میں رکھے ہمارے کنٹینرز میں ڈالیں ۔

مزیدخبریں