پا کستان کیخلا ف دنیامیں منفی پراپیگنڈا چل رہا، حقیقت بر عکس ہے: سفیر پو لینڈ  


اسلا م آبا د (انٹر ویو : فر حا ن علی) پا کستان میں تعینا ت پو لینڈ کے سفیر ماکیج پسارسکی نے کہا ہے کہ ایف ٹین کی سروس روڈ ایسٹ کا نام پولینڈ کے ایئر کموڈور ولادیسلاو ٹورووچ سے منسوب کیا جانا خوش آئند ہے، انہوں نے1967 میں بطور سپا رکو ہیڈ پاکستان کے میزائل سسٹم کی بنیا د رکھی، سومیا نی سیٹلائٹ کو اپ گر یڈ کیا اور پا کستان کے درمیا نے اور شاٹ رینیج بلیسٹک میزائلز کو ڈیزائن بھی کیا تھا۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے پو لینڈ کے سفیر ماکیج پسارسکی نے بتایاکہ پا کستانی قوم تاریخی اہمیت کی حامل ہے پا کستان میں میر ی تعیناتی سے قبل میر ے پا کستان کے با رے میں تاثرات بہت متاثر کن نہیں تھے لیکن میر ی تعینا تی کو ابھی تھوڑا وقت ہی گزرا ہے اور اس عر صے کے دوران مجھے پا کستان کو ایکسپلور کر نے کا موقع ملا تو پتہ چلا کہ پا کستان کے خلا ف منفی پراپیگنڈا چل رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ پو لینڈ کے سفیر نے پا کستا ن اور پو لینڈ کے با ہمی تعلقات پر با ت کر تے ہوئے کہا کہ دونو ں ممالک کے با ہمی تعلقات معاشی طور پر دیگر یورپین ممالک کی طر ح اتنے مستحکم نہیں ہیں لیکن میری اولین تر جیح ہو گی کہ دونو ں مما لک کے معاشی تعلقات کو مز ید مستحکم کروں ۔

ای پیپر دی نیشن