عمران  نے نورتنوں کو تعریفی اسناد دے کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا :حمزہ شہباز

Feb 12, 2022


لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے نورتنوں کو تعریفی اسناد سے نہیں نواز ابلکہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے،اس حکومت کو تاریخی مہنگائی، بدترین سرٹیفائڈ کرپشن ، کھاد اور چینی بحران پر بھی تعریفی سند ملنی چاہیے۔ اپنے بیان میں انہو ںنے کہا کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے،جس دن یہ وزرا ء عوام میں اتریں گے تب ان کا سیاسی حساب کتاب ہو گا،وزیراعظم یہ تعریفی اسناد جاری کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی۔ 

مزیدخبریں