نیروبی۔(اے پی پی):کینیا کے شمال مشرقی سرحدی علاقے گاریسا میں سڑک کنارینصب بم پھٹنے کے نیتجے میں 5افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیاہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے علاقائی کمشنر جیمز کیانڈا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بورا ایسٹ کے علاقے سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔پولیس نے متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔