لیبیامیںحریف امیدواردستبردار،فتحی باشاغا نئے عبوری وزیراعظم قرار

Feb 12, 2022

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی پارلیمنٹ کے ترجمان نے حریف امیدوار کے دستبردار ہونے کے بعد فتحی باشاغا کو نیا عبوری وزیراعظم قراردے دیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری میں ان کے حق میں کتنے ارکان نے ووٹ ڈالا ہے۔دوسری جانب موجودہ وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے کہا ہے کہ وہ پارلیمان کی جانب سے خودکو ہٹانے کی کوشش کو تسلیم نہیں کرتے، ان کی حکومت درست اورجائز ہے۔وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں