سیول (شِنہوا)یون ہاپ خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے جنوبی شہر یوسو کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 4 مزدور ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت سیول سے 450 کلومیٹر جنوب میں واقع بندر گاہی شہر کی پیٹروکیمیکل فیکٹری میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 26 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 5 بجکر 26 منٹ) پر ہوا۔ دھماکے کی جگہ پر 8 مزدور موجود تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوئے جبکہ 4 کو معمولی یا شدید نوعیت کے زخم کی وجہ سے قریبی سپتال منتقل کردیا گیا۔ یون ہاپ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نہیں لگی۔ پولیس اور امدادی کارکن دھما کے کی وجہ جاننے کی تحقیقات کررہے ہیں۔