پیرس (این این آئی)فرانس نے کہا ہے کہ انڈونیشیا 42 رافیل طیارے خریدے گا جس کے لیے 8.1 اب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے، جو فرانس کے ساتھ اسلحے کی خریداری کے دیگر معاہدوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ انڈونیشیا آبدوزوں کی تیاری اور اسلحے کی خریداری کے معاہدوں کے سلسلے میں 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 رافیل طیارے حاصل کرے گا۔اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں فرانس سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے نے کہا کہ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہمیں دفاعی تعلقات مضبوط کرنے میں سود مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا خطے میں بھارت کے بعد دوسرا بڑا ملک ہوگا جو ڈیسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ طیاروں پر انحصار کرے گا۔
انڈونیشیا کا فرانس سے 8ارب میں 42 رافیل طیارے خریدنے کامعاہدہ
Feb 12, 2022